پشاور، یوسی 22پی کے تھری میں اے این پی کے سرگرم کارکن حاجی حضرت گل درجنوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

ْ اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان ہی پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔صابراعوان

جمعہ 17 فروری 2017 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) یوسی بائیس پی کے تھری کے عوامی نیشنل پارٹی ست تعلق رکھنے والے سرگرم کارکنان اور پولٹری ایسوسی یشن کے جنرل سیکرٹری حاجی حضرت گل نے دوستوں ، رشتہ داروں اور بھائیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب بمقام حجرہ حاجی حضرت گل منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان تھے جبکہ پروگرام میں امیر جماعت اسلامی ٹاون ون سراج الدین قریشی ، جنرل سیکرٹری وسابق ناظم خالد گل مہمند ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ ، گل محمد صافی ، حاجی قدیر اور دیگر قائدین بھی موجودتھے۔

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہیںاور اب لوگ جوق درجوق جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں جس کی وجہ بے لوث خدمت اور دیانتدار قیادت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور توانائی بحران کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں ۔اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان ہی پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو کسی ایک چیلنج کا سامنا نہیں بلکہ بے شمار اندرونی اور بیرونی بحرانوں کا سامنا ہے ۔ ہم بحثیت قوم اپنے ازلی دشمن بھارت کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہی ہیں اور ہمارا قبلہ مکہ اور مدینہ سے بدل کر پیرس اور لند ن کی طرف کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں جس کے لیے جماعت اسلامی روزائول سے جدوجہد کررہی ہیں ۔ ملک میں کرپشن ، غربت ، لاقانیت اور مختلف طبقات کی محرمیوں کو صرف اسلامی نظام کے ذریعے سے ہی دور کیا جا سکتا ہے ۔ملک میں مثبت تبدیلی اور معاشرے کی اصلاح کرنے میں خواتین اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔