ایفی ڈرین کوٹہ کیس، موسی ٰگیلانی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
تازہ ترین : 1
ایفی ڈرین کوٹہ کیس، موسی ٰگیلانی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ایفی ڈرین کوٹہ کیس، موسی ٰگیلانی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی ٰگیلانی پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی کی رخصت پر ہونے کے باعث ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی ٰگیلانی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،کیس میں پندرہ دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیاہے، جبکہ غیر حاضر ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، موسی ٰگیلانی سمیت دیگر 15 ملزمان پر 15مارچ کو فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 20:38:08

اپنی رائے کا اظہار کریں