سینیٹ قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس، پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل2016کی ترامیم کے بعد منظوری
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد بل 2017 مزید جائزہ لینے کے لیے آئندہ اجلاس تک معاملہ موخر، ترامیم کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل،انکوائر ی رپورٹ طلب
جمعہ 17 فروری 2017 20:38
(جاری ہے)
بل کو منظوری کے لیے وزارت قانون کے پاس بھیجا تھا اور وہاں جو ترامیم کی گئیں تھیں وہ ہمارے علم میں نہیں تھی۔
اور وزارت کے جن لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ترامیم کرائی ہیں۔ انہوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کروا رہے ہیں۔ انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کردی جائے گی۔ جس پر قائمہ کمیٹی سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو معاملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کر کے قائمہ کمیٹی کو فراہم کرے گی کہ کون لوگ ملوث تھے اور کیا مقاصد تھے۔ ذیلی کمیٹی کے ممبران میں میاں محمد عتیق شیخ اور محمد اعظم سواتی شامل ہونگے۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل2016 کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ قائمہ کمیٹی کو تبایا گیا کہ قائمہ کمیٹی کی طرف سے جو تحفظات تھے کہ پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ایک طرح کے فنگشنز ہیں۔ ان کا تفصیل جائزہ لے کر بل میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک ایڈوائزری باڈی ہے۔ پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے پالیسیاں اور منصوبہ بندی کر کے حکومت کو دیتی ہے۔جبکہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن عملدرآمد میں حکومت کی مدد کرتا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرزمیں دونوں ایوانوں کے ایک ایک ممبران شامل کرنے اور چاروں صوبوں اور وفاق سے ایک ایک سائنسدان شامل کرنے کی سفارش کر دی۔ بورڈ کے ممبران میں سیکرٹری منصوبہ بندی کی غیر حاضری کی صورت میں ایڈیشنل سیکرٹری کی شرکت کی بھی سفارش کی۔اور بورڈ کی سال میں کم از کم دو اجلاس کرانے اور دس ارکان پر مشتمل بورڈ کی میٹنگ کا کورم کی تجویز بھی دی۔ بورڈ کے ممبران کی تعداد27 ہو گی۔ قائمہ کمیٹی نے متعدد ترامیم کے بعد بل کی متفقہ طور پر منظور ی دے دی۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز میاں محمد عتیق شیخ، سردار فتح محمد محمد حسنی ،سلیم مانڈوی والا کے علاوہ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین ، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، چیئرمین پی سی ایس ٹی ، چیئرمین پی ایس ایف، اسسٹنٹ ڈرافٹ میں وزارت قانون و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کیمزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.