آرمی چیف کی سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی،صحت یابی کیلئے دعا کی
تازہ ترین : 1
آرمی چیف کی سیہون دھماکے کے زخمیوں کی   عیادت کی،صحت یابی کیلئے دعا ..

آرمی چیف کی سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی،صحت یابی کیلئے دعا کی

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیہون دھماکے میں زخمی ہونے وا لے افراد کی نوابشاہ کے پیپلز ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کے رو سہون میں دربار لال شہباز قلندر پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی نواب شاہ کے پیپلز ہسپتال میں عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ آرمی چیف نے وہاں پر وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی کے ہوالے سے سہون میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شر کت کی جہاں پر وزیراعظم نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک آرمی کی کوششوں کو سراہا۔ (عابد شاہ)

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 20:37:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں