برطانوی کمپنی ٹیسکو کی اشیاء پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

کمپنی کو بڑھتے ہوئے متوسط طبقے والے ملک میں اپنے منافع میں اضافے کی توقع ہے

جمعہ 17 فروری 2017 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) برطانیہ کی مختلف مصنوعات فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ٹیسکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو فروخت کے لے پاکستانی سپر مارکیٹس میں پیش کرے گی۔کمپنی کو بڑھتے ہوئے متوسط طبقے والے ملک میں اپنے منافع میں اضافے کی توقع ہے۔ٹیسکو مغربی یورپ کی سست رفتار مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جب کہ پاکستان بھی 2008 کے مقابلے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر سامنے آرہا ہے، وہاں کی مضبوط ہوتی معیشت کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیسکو میں نئی مارکیٹوں کے سربراہ جیرڈ لیبل کا کہنا تھا کہ’ وہ پاکستان میں موجود ایلفا ہول سیل سپر مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرنے پر رضا مند ہو گئے ہیں، جس کے تحت ٹیسکو کی مصنوعات ان کے 2 اسٹورز پر رکھی جائیں گی‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ایلفا اسٹورز کی مالک کمپنی لائم اسٹون پرائیویٹ لمیٹڈ نے ٹیسکو کی مصنوعات فروخت کے لیے پیش کرنے کے لیے آئندہ 3 سال کے دوران 50 چھوٹے ایکسپریس اسٹورز جب کہ 4 ایلفا اسٹورز کھولنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ایک مارکیٹ کے طور پر آنے کے لیے پرجوش ہیں، وہاں صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ہمیں آنیپر مجبور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایلفا سپرمارکیٹ ملک کا واحد اور پہلا اسٹور ہوگا جو ٹیسکو کی مصنوعات کو فروخت کے لیے پیش کرے گا، اسٹورز پر ٹیسکو کے تازہ اور تیار شدہ کھانوں سمیت تمام قسم کی مصنوعات فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔۔

متعلقہ عنوان :