بنوں:فورسز کیساتھ جھڑپ میں4 مبینہ شدت پسند ہلاک ،اسلحہ،غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعہ 17 فروری 2017 20:32

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) بکاخیل مروت کینال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں4 مبینہ شدت پسند مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ ، غیر ملکی کرنسی اور مختلف مقامات کو ہدف بنانے کی فہرست بھی بر آمد ہوئی ہے ذرائع کے مطابق تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع مروت کینال میں مبینہ شدت پسند نقل و حرکت کر رہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز کیساتھ آمنا سامنا ہوا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مبینہ چار شدت پسند مارے گئے ہیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، افغانی اور کویتی کرنسی بر آمد کر لی گئی ہے ساتھ ساتھ ان کے قبضے سے ایک فہرست بر آمد کر لی ہے جن میں بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ ،آرمی ہیڈ کوارٹر،بکاخیل پولیس اسٹیشن اورسیدگئی آرمی چیک پوسٹ کو اپنا ہدف بنانے کیلئے درج کیا گیا تھا جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :