ژوب، اسسٹنٹ کمشنر کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

جمعہ 17 فروری 2017 20:25

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ژوب اسسٹنٹ کمشنر کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ پولیس کو سیکورٹی کی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نے میٹرک امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے امتحانات او رسیکورٹی کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مراکز کے نگران عملے کو نقل کی کسی صورت اجازت نہ دینے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء کے رولنمبرسلپ چیک کئے اور امتحانی مراکز کے باہر تعنیات سیکورٹی عملے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس کو امتحانی مراکز کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہے تاہم موجود ہ صورتحال میں امتحانی مراکز کی سیکورٹی مزیدسخت کرنے کی ضرورت ہے تا کہ کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی امتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ لوگوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کے لئے ا چانک دورے جاری رہینگے ۔