کراچی ،ٹریفک دباؤ کو کم کرنے ، شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے بھاری گاڑیوں کو مقررہ اوقات کا پابند کرنے کا فیصلہ

جمعہ 17 فروری 2017 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر سے کراچی میںشہر کے اندر دن کے اوقات میں مقررہ اوقات میں کی خلاف ورزی کرنے والیہیوی ٹریفک کے خلاف کارروائی کی مہم شروع کی جائے گی یہ فیصلہ جمعہ کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، ڈی آئی جی ٹریفک اعجاز شیخ ، ڈائریکٹر ٹریفک انجنئرنگ بیوروقاضی عبدالقادر ، سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری غضنفر علی قادری اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔ دس وہیلرز سے زائد ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر کے اندر چلنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر مو ثر طور پر عملدرآمد کو یقنی بنانے کے لئے مہم شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے ۔ اس سے ٹریفک کا دبائو اور ٹریفک کے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کر نے اور ٹریفک خطرات سے بچانے کے لئے ترجیحی کوششیں کر نے کی ضرور ت ہے۔

فیصلہ سے شہر میں سٹرکوں پر جاری تعمیراتی کاموں کی وجہ سے بڑھنے والا ٹریفک دبائو اور ٹریفک خطرات کم کرنے اور شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے میں مدد ملے گی ۔ اجلاس میں شہر میں پارکنگ کی بدنظمی اور شاہراہوں اور سڑکوںپر غیر قانونی پارکنگ اور ان کی وجہ سے بڑھنے والے ٹریفک کے دبائو کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پارکنگ کی سہولتیں فراہم کر نے کے لئے ٹریفک انجنئرنگ بیورو جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرے گا فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے مصروف علاقوں میںپارکنگ کی سہولت فراہم کر نے کے لئے مختلف پارکوں کی جگہ انڈر گرائونڈ پارکنگ کی سہولت فراہم کر نے کا منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

ٹریفک انجنئرنگ بیور و منصوبہ تیار کر ے گا ٹریفک بیورو نے اجلاس کو مختلف مقامات اور پارکوںکی نشاندہی کی جہاں انڈر گرائونڈ پارکنگ کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عملدرآمد کیا جا ئے گا۔صوبائی وزیر نے ٹریفک بیورو کو ہدایت کی کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ حکومت سندھ کے ادارے سے اس سلسلہ میںمشاورت کرے اور ان کا تعاون حا صل کرے۔

متعلقہ عنوان :