سیہون بم دھماکے میں شہید 7 افراد کی لاشیں چانڈکا ہسپتال منتقل

جمعہ 17 فروری 2017 20:17

سیہون بم دھماکے میں شہید 7 افراد کی لاشیں چانڈکا ہسپتال منتقل
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سیہون بم دھماکے میں شہید 7 افراد کی لاشیں چانڈکا اسپتال منتقل، 26 زخمیوں میں سے 15 کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا، 11 زخمیوں کا علاج جاری۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے لاڑکانہ شہر اللہ آباد کے رہائشی فیاض ویسر، نجیب شیخ، سہیل شیخ، نوڈیرو کے رہائشی پیرل خاصخیلی اور بشیر کھوڑو سمیت خاتون بھی شامل ہے جبکہ 26 زخمی جن میں تحصیل باقرانی کے رہائشی سکندر جتوئی، فرحان علی کلہوڑو، روجہان جمالی کے رہائشی شاہنواز سیانچ، ضمیر احمد سیانچ، منظور علی سیانچ، نبن سیانچ، تحصیل قمبر کے امین جلبانی، تحصیل لاڑکانہ کے امیران خاتون کھوکھر، شیر محمد گاد، وزیر علی گاد، عامر علی کیہر، دلبر شاہ، علی محسن نقوی، شوکت علی ترک، غلام علی ویسر، شبانہ چانڈیو، سعید احمد چانڈیو، جعفرآباد کے رہائشی عبدالجبار سیانچ، مشتاق احمد کندرانی، سیف اللہ کندرانی، جھٹ پٹ کے سیفل جکھرانی، رتوڈیرو کا رہائشی آصف علی منگی، میروخان کا رہائشی غلام حسین چنہ، عبدالواحد ابڑو، سجاول جونیجو کی رہائشی خاتون شبانہ چانڈیو، وارہ کا رہائشی سعید احمد چانڈیو شامل ہیں جن میں سے 15 زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ 11 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

چانڈکا اسپتال کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر جاوید شیخ کے مطابق سیہون بم دھماکے میں شہید ہونے والے 7 افراد کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چانڈکا اسپتال کی جانب سے بروقت سیہون ایمبولینسز، ڈاکٹر اور دیگر عملے کو روانہ کیا گیا تھا، اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی لگادی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :