ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ‘تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 20:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔ جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر ز‘ایجو کیشن ‘ہیلتھ ،بلڈنگ‘محکمہ انہار ‘چیف آفیسر ز بلدیہ ‘سول ڈیفنس ‘ریسکیو 1122اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ اوردریائے ستلج ‘راوی اوربی آر بی نہروں کے تمام بندوں کو پختہ کرنے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائز ہ لیا گیااورتمام چیف آفیسرز بلدیہ کو ڈرین ،نالوں وغیرہ کی صفائی ستھرائی کا حکم دیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائوںکے بندوں ،کینالز اور ڈرینج کی انسپکیشن کر کے فٹنس سرٹیفکیٹ دیں ۔تحصیل لیول پر تمام محکموں کی میٹنگ کریں اور ان سے مشینری اور گاڑیوں کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کریں ۔ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور بلدیہ کو اپنی اپنی مشینری کو چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت کی ۔