ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس
ہسپتال کے تمام واڈز کا دورہ ‘صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہار ‘زیر تکمیل کام جلد نمٹایا جائے ‘حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ‘ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان
جمعہ 17 فروری 2017 20:16
(جاری ہے)
بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ممبران ہیلتھ کونسل کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں سرجیکل وارڈ ‘میڈیکل وارڈ ‘آپریشن تھیٹر ، ٹی بی وارڈ ‘ایمرجنسی وارڈ اورمیڈیسن سٹورزکا دورہ کیا ور وہاں پر عوام الناس کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا تفصیلا ًجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مزید بہتری کیلئے ایمانداری اور دلجمی کے ساتھ کام کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کے لانز میں جاری کام کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تا کہ عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سمجھ کر کریں اور یہاں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.