پینے کا صاف پانی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امور کو جلد حتمی شکل دی جائے‘شہبازشریف

جنوبی پنجاب کی تحصیلوں میں پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں ، ایک لمحے کی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک انداز سے کام کرنا ہوگا‘وزیراعلیٰ کا ویڈلنک اجلاس سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 20:12

پینے کا صاف پانی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امور کو جلد حتمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ صاف پانی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا اس پروگرام پر عملدر آمد کے ضروری امور کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ جنوبی پنجاب کی تحصیلوں میں اس پروگرام پر فوری عملدرآمد کرنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جائیں اور آئندہ چند روز میں مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے۔

وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، اب ایک لمحے کی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں۔ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے دن رات ایک کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے غیرفعال دیہی واٹر سکیموں کا جائزہ لے کر انہیں بحال کرنے کیلئے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی میں دیہی واٹر سکیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جاتی تو یہ بند نہ ہوتیں۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موثر مانیٹرنگ کا میکانزم بہت ضروری ہے۔ متعلقہ حکام اب پیشہ ورانہ انداز سے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کی دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانی ہے اور اس مقصد کیلئے متحرک انداز سے کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین صا ف پانی کمپنی (نارتھ) ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ، صاف پانی کمپنی کے اعلیٰ حکام، جرمن کنسلٹنٹ اور کینیڈا کی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :