کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

جمعہ 17 فروری 2017 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے کام کے سلسلے میں 18فروری کومری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس اورسٹی فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک نیز کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح روڈ فیڈر سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 19فروری (بروزاتوار)سٹی گرڈکے پی اے ایف (PAF)،سٹیڈیم ،بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، کینٹ، نواں کلی او مری آبادگرڈکے گلستان روڈ فیڈر صبح10بجے سی2 بجے دن تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندرہے گی۔

علاوہ ازیں 20فروری کو مری آبادگرڈکے طوغی روڈ فیڈرسے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک ۔انڈسٹریل گرڈکے اولڈ، نیواورپشتون آبادایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، سریابI اور II فیڈرز 12بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اُسی روز اولڈلیاقت بازارفیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک جبکہ مری آبادگرڈکے سرینا، گلستان، لیاقت بازار ایکسپریس ، سٹی اورسٹاف کالج فیڈروں سے شام 4بجے سے شام7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :