کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے مو قع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات

جمعہ 17 فروری 2017 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے مو قع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے،تفصیلات کے مطابق لاہور،پشا ور اور سہیون شریف میں خودکش بم دھماکوں اور ملک بھر میں موجود سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کی سخت چیکنگ بھی کی گئی جبکہ بعض مقامات پر کلوز سرکٹ ٹیلی وژن کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی جس کی وجہ سے صوبے میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا

متعلقہ عنوان :