حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ کر دی، ہر قسم کی ریلیوں،جلسے ،جلوسوں اور دھرنوں پر بھی پابند ی عائد

جمعہ 17 فروری 2017 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ کر کے ہر قسم کی ریلیوں،جلسے ،جلوسوں اور دھرنوں پر پابند ی عائد کردی ،محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر اور خودکش دھما کوں کے پیش نظر ضلع کوئٹہ کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر کے ہر قسم کے مظاہرے،ریلیوں،دھرنوں اور جلوسوں پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ اسکا اطلاق جمعہ سے شروع ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :