جے یو آئی ( ف) کی اپیل پر سانحہ سیہون شریف ودیگر شہروں میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا

جمعہ 17 فروری 2017 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام ( ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر سانحہ درگاہ سیہون شریف اور ملک کے دیگر شہروں میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا اور اس موقع پر مساجد میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئی اور شہداء کے لیئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ۔

مختلف مساجد میں اس موقع پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ پا کستان کے خلاف عالمی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کی آڑ میں فر قہ وارانہ آگ بھڑکا نے کی سازش کی جارہی ہیں لیکن ایسی ہر سازشوں کا عوام اور مذہبی قوتیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ان سانحات میں ہلاک ہو نے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات ہمیں اپس کے اختلافات ختم کر کے متحد اور متفق ہو نے کی دعوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیون شریف سانحہ قومی سانحہ ہے پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور متفق ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں امن کے قیام کیلئے تمام سیا سی اور مذہبی جماعتوں کو ایک ہونا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :