چیف جسٹس ثاقب نثار کی شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کی رہائشگاہ آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعریف کی

جمعہ 17 فروری 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔