لوئر دیر ،ْ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما جاں بحق

جمعہ 17 فروری 2017 19:46

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) لوئر دیر کے علاقے عشیرئی درہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر میں عشیرئی درہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ن لیگ کے مقامی رہنما محمد علی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مقتول کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں مگر ابھی تک فائرنگ کرنے والے ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔