ہم وطن کو قتل کرکے لاش کے ٹکرے کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سنگاپور کی عدالت نے دو پاکستانیوں کو سزائے موت سنادی

جمعہ 17 فروری 2017 19:46

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سنگا پور میں دو پاکستانیوں کو جوئے کے تنازع پر اپنے ایک ہم وطن کو قتل کرکے لاش کے ٹکرے کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سنگاپور کی ایک عدالت نے سزائے موت سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڑکوں پر ٹشو فروخت کرنے والے 45 سالہ رشید محمد اور 28 سالہ رمضان رضوان کو اپنے ایک پاکستانی ساتھی محمد نور کو 2014 میں اپنے گھر میں قتل کے بعد لاش کو آری سے کاٹنے کا مجرم قرار دیا گیا۔

59 سالہ مقتول محمد نور کے جسمانی اعضاء دو الگ الگ بیگز میں شہر سے ملے تھے۔ہائی کورٹ کے جج چو ہین ٹیک نے اس کیس کا فیصلے سنایا۔رشید اور رمضان مئی 2014 میں سنگاپور آئے تھے اور گزر اوقات کیلئے ٹشو پیکٹس فروخت کیا کرتے تھے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق تنازع کا آغاز اٴْس وقت ہوا، جب دونوں نے جوے میں ہاری گئی 11 سو سنگاپوری ڈالر (776 ڈالرز) کی رقم مقتول سے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق مقتول کا گلا گھونٹنے کے بعد دونوں نے اس کے جسم کے ٹکرے کرنے کیلئے آری خریدی، ایک بیگ میں موجود مقتول کا جسم ایک 81 سالہ شخص نے دیکھا ،ْ گرفتاری کے بعد رشید نے پولیس کو دوسرے بیگ کی نشاندہی کی جس میں مقتول کی ٹانگیں موجود تھیں۔ان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ ان کے موکل قتل کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے۔رشید اور رمضان کو اپنی سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے ،ْ رشید کے 8 ،ْ رمضان کے 3 بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :