ایک ماہ قبل افغانستان سے بھتے کی کال آئی تھی ،ْجسٹس دوست محمد

عدالت نے منشیات فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیلیں مسترد کردیں

جمعہ 17 فروری 2017 19:46

ایک ماہ قبل افغانستان سے بھتے کی کال آئی تھی ،ْجسٹس دوست محمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے مجھے بھی افغانستان سے بھتے کی کال آئی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے منشیات اسمگلرز کی سزاؤں کے خلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت کی، عدالت نے منشیات فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیلیں مسترد کردیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 82 کلوگرام چرس ٹرین کی بوگی میں ہی جاسکتی ہے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ایسے لوگ رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کو50 فیصد سے زائد فنڈنگ منشیات سے ہوتی ہے گزشتہ 6 سال میں پوست کی کاشت میں بے پناہ اضافہ ہوا، منشیات کی 70 فیصد پیداواراورسپلائی افغانستان سے ہوتی ہے۔ افغانستان پرقابض عالمی طاقتیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، عالمی طاقتیں چاہیں توایک دن میں منشیات کاخاتمہ ہوسکتا ہے

متعلقہ عنوان :