سانحہ سیہون شریف کے 49 زخمیوں کو نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل ،ْ چار زخمی دم توڑ گئے

جمعہ 17 فروری 2017 19:46

سانحہ سیہون شریف کے 49 زخمیوں کو نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل ..
نواب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سانحہ سیہون شریف کے 49 زخمیوں کو نواب شاہ پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 4 زخمی دم توڑ گئے تفصیلات کے مطابق پیپلز میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق سیہون سے پیپلز میڈیکل ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے 4 جاں بحق ہو گئے ،ْجاں بحق ہو نے والوں میں سلمان ولد مصری برفت، 10 سالہ علی حسن برفت ،25 سالہ نامعلوم عورت اور 3 سالہ نامعلوم بچہ شامل ہیں ،جبکہ زخمیوں میں 40 سالہ دوست علی ،5سالہ شان، دیدار، شاہد، اظہر، اشرف، عمران، واجدعلی، راحب،غلام نبی، محمداشرف آرائیں، مومل، دیدارسولنگی، ستار، فرید، عبدالحمید، عبدالرئوف،28 سالہ صفر، نوربانو، قدیر، عبدالقادر،عظیمہ،سعیدہ،بے بی عذرا،گلزار،اظہر،اول دین،علی حیدر، لال بیبی، فردوس، مونین، کوئینل، وحید، ناہید، حامد،محمدحیات،علی بہر،عمران،3سالہ رحیم،ذوہیب،ظفر،یاسمین،60 سالہ صدوری،25 سالہ مومن،ریحام علی شامل ہیںجبکہ کچھ شدید زخمیوں کو رات گئے کراچی منتقل کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :