وزیراعظم نے حضرت لعل شہباز قلندر مزار کی فوری بحالی اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:35

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) وزیراعظم نے حضرت لعل شہباز قلندر مزار کی فوری بحالی اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے خصوصی حکم جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر مزار کی بحالی کا کام جلد ازا جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ مزار پر فول پروف سیکورٹی بھی فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حضرت لعل شہباز قلندر مزار پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد مزار کو بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :