پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں محمد ایوب کی دربار سیہون شریف پر بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 19:33

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے سیہون شریف میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس وقت سیاست کی بجائے قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں اور اس کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم سب نے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ان کا خاتمہ کرنا ہے اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :