بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سب سے متحرک دہشت گرد غفور الیاس جہنم واصل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:28

بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سب سے متحرک دہشت گرد غفور الیاس جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کے تعاون سے بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بڑی کاروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سب سے متحرک دہشت گرد غفور الیاس جہنم واصل کر دیا گیا۔ غفور الیاس ٹی ٹی پی کے نائب ملا فضل اللہ کا قریبی ترین ساتھی مانا جاتا تھا۔ الیاس غفور کئی برسوں سے انتہائی مطلوب تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد بڑے واقعات کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث تھا۔