لورالائی کے افسروں کی تعریف

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:24

لورالائی (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔17فروری ۔2017ء)لورالائی ھیواد ٹرک یونین کے جنرل سکریٹری بلوچ خان اوتمانخیل اور دیگر قبائلی عمائدین جن میں مولوی رفیع اللہ کدیزی احمداللہ لونی محمد حسن لونی نصراللہ نورزئی اسد خان کاکڑ رضامحمد کاکڑ محبت خان کاکڑ حاجی در محمد بلوچ اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاچند سازشی عناصر لورالائی ایف سی کے آفیسران کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اور انکے خلاف پمفلٹ تقسیم اور ایف سی کے حکام بالا کو جعلی تحریری درخواستیں دیکر صرف اور صرف ذاتی مفادات حاصل کرنے اور انکی کردار کشی انکا منشا ہے ھیواد ٹرک یونین کے نمائندے ایف سی اور کرنل حسنین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کرنل حسنین حیدر نے جب سے چارج سنھبالا ہے لورالائی میں ایف سی کا گشت دن رات جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس کی بدولت علاقے میں امن وامان بحال ہوا ہے ۔ ہم ٹرک یونین اور قبائلی عمائدین کرنل حسننین حیدر اور ایف سی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اور ان کو ہرقسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔