لورالائی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:24

لورالائی (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔17فروری ۔2017ء )ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر لورالائی شہر بھر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی، شہر میں داخل اور انخلا ہونے والے لوگوں کی سخت نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی یہ بات ایس ایس پی لورالائی زاہد حسین آفاق کی زیر نگرانی لورالائی کے تمام روٹ لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ کوئیٹہ روڈ، دکی، سنجاوی روڈ اور کلی زنگیوال روڈ پر پولیس کے ناکے قائم کر دئیے گئے ہیں اسکے علاوہ شہر کی مساجد اور عبادت گاہوں پر بھی سکیورٹی لگا کر پولیس عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے