سیہون بم دھماکہ کے بعد سندھ میں درگاہوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

سیہون بم دھماکہ کے بعد سندھ میں درگاہوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سیہون بم دھماکہ کے بعد سندھ میں درگاہوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

شاہ عبدالطیف بھٹائی اور بعض مزارات عام زائرین کیلئے عارضی طور پر بند کردیئے گئے ، حکومت ِ سندھ نے سیہون بم دھماکہ کے بعد سندھ بھر کی درگاہوں و امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات کی سیکورٹی سخت کردی ہے جبکہ شاہ عبدالطیف بھٹائی ، عبداللہ شاہ اصحابی ٹھٹھہ ، بھٹوز کے مزارات لاڑکانہ اور دیگر کئی درگاہوں کو عام زائرین کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :