سیہون دھماکے میں دو بھائیوں سمیت 3 ہندو نوجوان بھی جاں بحق ہو گئے

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

سیہون دھماکے میں دو بھائیوں سمیت 3 ہندو نوجوان بھی جاں بحق ہو گئے
حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) درگاہ لعل شہباز قلندر میں ہونے والے بم دھماکے میں سندھڑی کے تین ہندو بھی جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

درگاہ لعل شہباز قلندر ؒ زیارت کیلئے آنیوالے سندھڑی کے تین ہندو نوجوان جو دھماکے میں ہلاک ہوئے، ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن میں جئہ رام ،دیپک کماراور گوپی چند میگھواڑ شامل ہیں ان کی آبائی دیہات پھلڈیوں میں آخری رسومات ادا کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :