لال شہباز قلندر سا نحہ کے بعد فیصل باد میں با با نور شاہ ولی دربار اور با با لسوڑی شاہ کے دربار وں سمیت امام بار گا ہوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ‘پو لیس گشت بڑ ھا دیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)لال شہباز قلندر سا نحہ کے بعد فیصل باد میں با با نور شاہ ولی دربار اور با با لسوڑی شاہ کے دربار وں سمیت امام بار گا ہوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی شہر بھر میں پو لیس گشت بڑ ھا دیا گیا تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز سا نحہ لال شہباز قلندر کے بعد فیصل آباد میں با با نور شاہ ولی اور با با لسوڑی شاہ کے درباروں اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی عا م آمدو رفت فوری طور پر بند سکیورٹی خدشات کے پیش نظر زائرین سے دربار کے احا طہ کو خا لی کروا لیا گیا دونوں درباروں کے گردوںنواح میں پو لیس کا سرچ آپریشن بھی شروع متعدد افراد کی با ئیو میٹرک تصدیق متعدد گرفتار شہر کے مرکزی امام بار گاہ سمیت دیگر امام بار گا ہوں کی سکورٹی بھی سخت شہر کے دا خلی اور خا رجی راستوں پر گا ڑیوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا موٹر وے کمال پور انٹر چینج ،سا ہیا نوالہ انٹر چینج اور ڈپٹی والا انٹر چینج پر راولپنڈی پشاور کی طرف سے آنے والی گا ڑیوں کی جا مع تلاشی ۔