ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 19 لاکھ پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 17 فروری 2017 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ایف آئی اے نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 19 لاکھ پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے انار کلی بازار میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 3 افراد ندیم، جاوید اور محمد احسان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 19 لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی اور پرائز بانڈ، 435 سعودی ریال ، 290 پانڈز، بھارتی کرنسی، افغانی کرنسی ڈالرز بھی برآمد کرلیے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاایف آئی اے کے انسپکٹر میاں انور، سب انسپکٹر زخضر عباس، مرزا عدیل اور شہزاد نے کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :