میڈ ان سرگودھا اگلے ماہ دیکھیں

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:20

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔17فروری ۔2017ء ) سرگودھا چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام میڈ ان سرگودھا نمائش مارچ کے آخر میں منعقد کی جائیگی جس میں بیرون ممالک کے سفیروں کے علاوہ ملک بھر کے تمام چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے صدر سینئر نائب صدر کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس نمائش میں مدعو کیا جائیگا یہ بات سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری قیصر اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ میڈ ان سرگودھا نمائش سرگودھا کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کریگا اس نمائش میں سرگودھا کی بیکو لائٹ‘ کنو‘ پنکھا سازی سمیت ہینڈ کرافٹ اور دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائیگی جبکہ دوران نمائش مختلف اقسام کے پروگرام عوام کی دلچسپی کیلئے رکھے گئے ہیں نمائش کیلئے اہم پیش رفت جاری ہے انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے حوالہ سے جلد اہل سرگودھا کو خوشخبری دینگے اسی طرح جلد ہی سرگودھا چیمبر آف کامرس کی ذاتی عمارت کے حصول کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ سال سرگودھا چیمبر آف کامرس کی اپنی عمارت ہوگی قیصر اقبال نے کہا کہ سرگودھا میں نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کیلئے وزارت تجارت سے حتمی مذاکرات جاری ہیں جبکہ وزارت پیداوار سے بھی خط و کتابت کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس میں انڈونیشیاء‘ ایران اور دیگر ممالک میں کنو کی ایکسپورٹ کیلئے دو ماہ کی بجائے چار ماہ ایکسپورٹ جاری رکھنے کیلئے مذاکرات کے بعد منظوری لے لی ہے جو سرگودھا چیمبر آف کامرس کی بڑی کامیابی ہے اس سے کنو کے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا اور سرگودھا کا کنو دیگر ممالک کو بھیجنے میں مدد ملے گی۔