ڈینبی نے پھر سر اٹھالیا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:20

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔17فروری ۔2017ء) موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی مچھروں کی بہتات کے باعث ڈینگی اور دیگر بیماریاں ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر مچھروں کو مارنے کیلئے سپرے کا آغاز کرے شہریوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیروں کے باعث شہر بھر میں صفائی کے ناقص انتظامات مچھروں کی افزائش کا موجب بن رہے ہیں جبکہ سیوریج کی بندش بھی مچھروں کو پالنے کا بڑا ذریعہ ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر مچھروں کو مارنے کیلئے اقدامات کرے۔