شہداء کی غائبانہ نمازِ جنازہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:20

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔17فروری ۔2017ء ) جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام جامع مسجد بلاک نمبر 19 میں دہشتگردی کی وارداتوں میں شہید ہونیوالے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث کے رہنما و سٹی صدر عرفان اللہ ثنائی نے کہا کہ دہشتگرد کسی مسلک اور کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی کوئی مسلمان اس طرح کی کاروائی کرسکتا ہے یہ کاروائیں ملک دشمن عناصر کروارہے ہیں جن میں بھارت کے ملوث ہونے کو خارج الازمکان قرار نہیں دیا جاسکتا عرفان اللہ ثنائی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو اور دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔