ہر کوئی ”پاکستان ‘ اپنے پاس رکھے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:17

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔17فروری ۔2017ء ) وزارت قانون و وزارت داخلہ نے پاکستان بھر کے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دوران سفر اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر انہیں اپنی شناخت کرانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں شہریوں کو یہ ترغیب دی جائیگی کہ وہ کہیں بھی اندرون یا بیرون شہر سفر کرتے وقت اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں۔


متعلقہ عنوان :