پولیس مقابلے میں دودہشت گرد مارے گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 18:17

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔17فروری ۔2017ء) سرگودھا فیصل آباد بائی پاس روڈ پر مٹھہ معصوم کے قریب پولیس نے بروقت کاروائی کرکے دو مبینہ دہشتگرد مقابلہ میں ہلا ک کردیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشتگرد جمعہ کے روز دہشتگردی کی نیت سے اسلحہ اور دیگر سامان سمیت جارہے تھے جنکی اطلاع ملنے پر پولیس نے فیصل آباد بائی پاس روڈ پر مٹھہ معصوم کے قریب دہشتگردوں کو روکنا چاہا دہشتگردی نے پولیس پر فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی بی کاروائی میں مارے گئے ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی بروقت کاروائی سے سرگودھا بڑی دہشتگردی سے بچ گیا ہے پولیس پارٹی کو ڈی آئی جی سرگودھا اور ایس ایس پی سرگودھا نے دہشتگردوں کو مقابلے میں مارنے پر شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کسی طور بھی معاف نہیں کیا جائیگا دوسری طرف پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :