سٹیون سمتھ اور شان مارش کی بھارت اے کے خلاف ٹور میچ میں شاندار سنچریاں

جمعہ 17 فروری 2017 18:58

سٹیون سمتھ اور شان مارش کی بھارت اے کے خلاف ٹور میچ میں شاندار سنچریاں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آسٹریلیا نے بھارت اے کے خلاف تین روزہ ٹور کرکٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں پر 327 رنز بنا لئے، سٹیون سمتھ اور شان مارش نے شاندار سنچریاں بنائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ممبئی میں شروع ہونے والے ٹور میچ میں آسٹریلوی بلے باز چھائے رہے، کپتان سٹیون سمتھ اور شان مارش نے ڈٹ کر بھارت اے ٹیم کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچریاں بنائیں، سمتھ 107 اور مارش 104 رنز بنا کر ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر 25، رینشا 11، پیٹر ہینڈزکامب 45 رنز بنا سکے، پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 327 رنز بنائے تھے، مچل مارش 16 اور میتھیوویڈ 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :