موسمیاتی تبدیلیوں کی اثرات کو کم کرنے کے لئے جنگلات کی رقبے میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے، شفقت منیر

جمعہ 17 فروری 2017 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)موسمیاتی تبدیلیوں کی اثرات کو کم کرنے کے لئے جنگلات کی رقبے میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ جس کے ذریعے ہم آئندہ نسلوں کو ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کنزرویٹر جنوبی سرکل شفقت منیر اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر پشاور ڈویژن گلزار رحمان نے آ ج ترناب فارم کے مقام پر محکمہ جنگلات پشاور ڈویژن کسانوں اور عوام میں لاکھوں کی تعداد میں مفت پودے فراہم کرتے وقت ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر جنوبی سرکل شفقت منیر نے کہا کہ پشاور ، نوشہرہ اور چارسدہ میں پچاس لاکھ پودے حالیہ سیزن میں تقیم کیے جائینگے۔ ان میں بیس لاکھ پودے عوام کی مدد سے اور تیس لاکھ پودے محکمہ جنگلات کے تعاون سے لگائیں جائینگے۔

(جاری ہے)

گھڑی چندن مصنوعی جنگل پشاور میں آٹھ سو ہیکڑز پر پودے لگائیں جا چکے ہیں۔ جس سرویول 90فی صد سے زیادہ ہیں۔

جبکہ ان کی نزدیک ازا خیل جنگل میںچار سو ہیکڑ ز پر پودے لگائیں گئے ہیں۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر پشاور فارسٹ ڈویژن گلزر رحمان نے بتایا کہ کسان اور عوام پودے کے درمیان پانچ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ تاکہ یہ جلدی سے بڑھ سکیں۔ ہمارے دروازیں کسانوں اور عوام کے لئے کھلے ہیں اور کسی بھی مسلے پر ڈویژنل فارسٹ آفسیر پشاور اور ایس ڈی ایف چارسدہ ، پشاور ، نوشہرہ اور نظام پور کے دفاتر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پودہ جات کی پرورش اور حفاظت ممکن بناکر جنگلات کی قومی دولت میں اضافہ کیا جاسکے۔ اور زمین پر خوشگوار اور محفوظ ماحول پیدا کیا جاسکے۔