آفتاب شیرپاؤ کی سیہون شریف میں خود کش بم دھماکہ کی شدیدمذمت

جمعہ 17 فروری 2017 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے سیہون شریف میں خود کش بم دھماکہ کی شدیدمزمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس اور واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے دھماکہ کو انتہائی گھنائونا فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ بھرپور مالی معاونت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :