وزارت داخلہ کی جانب سے حساس قرار دیئے گئے ساٹھ تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں اور دیگر حساس مقامات پر تعیناتی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

جمعہ 17 فروری 2017 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وزارت داخلہ کی جانب سے حساس قرار دیئے جانے والے ساٹھ تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں اور دیگر حساس مقامات پر تعیناتی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے ۔ اور اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں ، اکتیس سکولوں اور اہم مراکز ، بارہ کالجز ،سولہ سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں پر تمام اداروں کی نفری تعینات کردی گئی ہے اسٹیٹ بنک روڈ ، ایف سی ہیڈ کوارٹر روڈ پر گاڑیوں کے کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گرلز کالجوں ، یونیورسٹیوں سمیت دیگر سرکاری تعلیمی اداروں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہے غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے ۔

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھی تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پشاور سمیت صوبے کے حساس ترین اضلاع میں ایمر جنسی نافذ کرنے کی سفارشات بھی کی گئی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی ہے ۔ غیر ملکی انجینئرز کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :