دہشت گردی کے واقعات کے بعد وفاق نے بیس نکاتی ہدایت نامہ صوبائی حکومت کو ارسال

جمعہ 17 فروری 2017 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)پشاور ، لاہور ، کراچی اور مہمند ایجنسی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کے بعد وفاق نے بیس نکاتی ہدایت نامہ صوبائی حکومت کو ارسال کر دیا ہے ۔ بیس نکاتی ہدایات نامہ میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹس پرہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد شروع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ، حساس املاک تعلیمی اداروں سمیت دیگر حساس مقامات پرحفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا جائے پشاور اورفاٹا سے آنے اور جانے والے راستوں پر خصوصی مانٹیرنگ سسٹم شروع کیاجائے ۔

انتظامیہ ذمہ دار ، سیاسی قائدین ، وزراء ،اراکین اسمبلی اور منتخب بلدیاتی ذمہ داران کوبھی الرٹ کیاگیا ہے ۔ اوران سے بھی مشاورت کی جائے ۔ اور جہا ں ضروری ہو انہیں سیکورٹی گارڈ بھی فراہم کئے جائیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بھی آج طلب کیا ہے جس میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں جائزہ لیا جائے گا ۔بیس نکاتی سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔