کراچی :رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کا امیر ملک تصدیق حسین بھی شامل ، جو ڈینیئل پرل قتل میں مطلوب تھا

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

کراچی :رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) رینجرز اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کا امیر ملک تصدیق حسین بھی شامل ہے، جو ڈینیئل پرل قتل میں مطلوب تھا۔ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں، کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر ملک تصدق اور کالعدم جماعت الاحرار کا امیر بھی شامل تھا۔رینجرز کے مطابق گزشتہ رات رینجرز مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں میں شیراز احمد کا تعلق کالعدم داعش اور لشکر جھنگوی سے تھا، شیراز احمد آئی ای ڈیز بنانیاور بارودی سرنگیں لگانیکا ماہر تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دہشت گرد شیراز عرف سجاد ،نوشاد خان کا قریبی ساتھی تھا اور اس کاتعلق کالعدم جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی سے تھا۔

ملک تصدق غیر ملکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث تھا۔رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عزیز اللہ کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا،عزیز اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی تھا۔ ہلاک دہشت گرد فوجی قافلوں پر حملوں اور تشدد کرکے مارنے میں ملوث تھا۔