میانوالی میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

کندیاں ا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)ملک بھر میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ضلع میانوالی بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، مختلف چیک پوسٹوں پنجاب کے پی کے بائونڈری کے داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گاڑیوں اور مسافروں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی جبکہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے حکم پر چشمہ کی ایٹمی تنصیبات چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس چشمہ کے دیگر پراجیکٹس چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ چشمہ بیراج پی اے ایف ایئر بیس ریلوے سٹیشن لاری اڈوں اور پبلک مقامات پر پولیس اور آرمی کی بھاری نفری تعینات کر کے انکے ہرممکن تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ضلع کے مختلف پولیس سٹیشنوں کی ٹیموں نے سرچ آپریشن کیئے ہیں جن میں موچھ دائود خیل پائی خیل ہرنولی میانوالی شامل ہیں پولیس نے ان علاقوں کے ڈیڑھ سو کے قریب افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی اور مشکوک افراد سے تفتیش کی بے گناہ افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ مجرمان کو تھانوں میں بند کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا ان افراد سے اسلحہ منشیات بھی برآمد کی گئیں ۔