جلالپورجٹاں، پی ٹی ایف اور سپورٹس ورلڈ کا پرموٹ دی سپورٹس پروگرام

ٹینس سٹارز عقیل خان ،سارا منصور، عابد مشتاق ،شہزاد خان۔یاسر خان کا سیکر ٹری پی ٹی ایف خالد رحمانی اور پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کپتان رشید ملک کا دورہ

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

جلالپورجٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پی ٹی ایف اور سپورٹس ورلڈ کے پرموٹ دی سپورٹس پروگرام کے تخت پاکستان ٹینس کے نامور کھلاڑیوں اور ڈیوس کپ پاکستان کی فاتح ٹیم کے اراکین نے جمعہ کے روز جلالپور جٹاں کے سکولوں کا خصوصی دورہ کیا ۔کھلاڑی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکر ٹری خالد رحمانی پاکستان ڈیوس کپ کے نان پلینگ کپتان اور سیکر ٹری پنجاب ٹینس فیڈریشن رشید ملک وفاقی دار الحکومت کے ممتاز سپورٹس جرنلسٹ صوفی ہارون نے پاکستان نمبر ون عقیل خان ۔

پاکستان نمبر ٹو عابد مشتاق ۔پاکستان نمبرتھری شہزاد خان اور یاسر خان کے علاوہ وومن میں پاکستان نمبر ون کھلاڑی سارہ منصور۔ گجرات جمخانہ کے ٹینس کوچ اورنگزیب خان ویٹرن میں قومی ٹینس پلئیر اسرار گل اور کوچ حمیدگل اس دوروہ کے موقع پر جناح پبلک سکول اور پنجاب کالج جلالپور جٹاں گئے جہاں انہوں نے سکولوں کے بچوں سے ملاقات کی انہیں ٹینس کے کھیل کے حوالے سے ٹپس دیں اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکر ٹری خالد رحمانی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈیوس کپ کے ٹیم کیپٹن رشید ملک صوفی ہارون عقیل خان اور سارہ منصور نے بچوں سے خطاب کیا اور انہیں کھیلوں کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں ٹینس سمیت دیگر کھیل کو اختیار کر نے کا مشورہ دیا اس موقع پر پاکستابی ٹینس سٹارز بچوں میں گھُل مل گئے اور انہیں آٹو گرافس دینے کے ساتھ ساتھ انکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ سکولوں کے اس دورہ کے مو قع پر پاکستان نمبر ون ٹینس سٹار عقیل خان نے جناح پبلک سکول اور پنجاب سکول کے بچوں سے وعدہ کیا کہ آئندہ برس وہ اپنے دیگر سٹر فیلوز کے ہمراہ دونوں سکولوں میں آکر سکولوں کے بچوں کے ساتھ ٹینس کھیلیں گے۔

ا س موقع پر جناح پبلک سکول کی پر نسپل محترمہ ترنم ریاض نے ٹینس آفیشلز اور کھلاڑیوں کو بتایا کہ کہ وہ دو سے تین ماہ میں سکول میں ٹینس کورٹ بنوانے جارہی ہیں اور اس حوالے سے ڈی سی او نے انہیں ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔اس کورٹ کی تکمیل کے فورا بعد جناح پبلک سکول میں ٹینس کوچ ہائے کیا اور سکول میں ٹینس کے کھیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

پنجاب کل کے دورہ کے موقع پر جہاں ایک طرف کھلاڑیوں نے بوائز سیکشن کا دورہ کیا وہاں سارہ منصور خواتین سیکشن میں گئیں جہاں وہ طالبات میں گھُل مل گئیں اور انکے ساتھ ہاتھ ملاتی اور سیلفیاں بنواتی رہیں۔دورہ کے اختتام پر جلالپور جٹاں سپور ٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران حاجی ریاض ابراھیم۔شیخ شاہد انور۔ میر عبد الحمید۔سیٹھ خُرم ۔محمدایوب بٹ۔ محمد اعظم انصاری ۔سلیمان شاہد ۔چوہدری شوکت حیات اور محمود حیات بٹحاجی ریاض ابراھیم۔شیخ شاہد انور۔ میر عبد الحمید۔سیٹھ خُرم ۔محمدایوب بٹ۔ محمد اعظم انصاری ۔سلیمان شاہد ۔چوہدری شوکت حیات اور محمود حیات بٹ کی جانب سے مہمانوںکے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :