کراچی پولیس کی جانب سے شہر کی حفاظت کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا

مختلف علاقوں میں مزارات عام زائرین کے لیے بند کردیئے گئے

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پولیس کی جانب سے شہر کی حفاظت کے لیے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، گذشتہ شب درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد آئی جی سندھ نے پولیس کو شہرِ قائد میں سیکیورٹی کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھماکے کے بعد کراچی میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہربھرمیں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور اہم مقامات پرناکے بھی لگائے جارہے ہیں۔

مساجد،امام بارگاہوں اورپولیو مہم کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس نے ممکنہ خطرے کے پیش نظرعبد اللہ شاہ غازی کے مزار سمیت مختلف علاقوں میں مزارات عام زائرین کے لیے بند کرا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کومزیدسخت اورٹھوس بنایا جائیں، ہرقسم کی اطلاع پر بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے، مشتبہ افراد اور مشکوک یا لاوارث اشیا کی کڑی نگرانی کی جائے، مزارات اور درگاہوں کی سیکیورٹی کا لائحہ عمل فول پروف بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان2017 ء کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، مضافاتی علاقوں پر خصوصی فوکس رکھا جائے، ایس ایچ اوز موبائلوں پر علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت یالاپرواہی ناقابل برداشت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :