چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں صنعتی پارک میں دلچسپی خوش آئند ہے،خادم حسین

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں صنعتی پارک میں اظہار دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے پاس تجربہ اور نئی ٹیکنالوجی ہے جبکہ پاکستان کے پاس وافر افرادی قوت ہے دونوں ممالک کے اشتراک سے پاکستان معاشی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں صنعتی پارک قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے چین کے سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی پارک قائم کرنے ، بجلی گھروں اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ وہ اسے کاروباراور سرمایہ کاری کیلئے وسیع منڈی تصور کرتے ہیں اس ضمن میں چین کی بڑی بڑی کمپنیاں اور معروف سرمایہ کار پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں اور مختلف صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار بھی کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے جہاں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا وہاں ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی اور ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :