Live Updates

سپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے آئینی ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے تحریک انصاف کے رہنمائوں اعجاز احمد چودھری، میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خلاف دائر کئے جانے والے آئینی ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق چونکہ یہ ریفرنس معزز ہائی کورٹ لاہور کے جس فیصلے کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا وہ اسی عدالت عالیہ میں انٹر ا کورٹ اپیل نمبر 1455and1456/2016کے ذریعے چیلنج ہو چکا ہے اور ابھی زیر سماعت ہے۔

جس کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 63کی ضمنی شق (2) کے تحت نا اہلی کا سوال پیدا ہونا قبل از وقت ہے۔ لہذا اس ریفرنس کو الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا جا سکتا۔ چونکہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت سپیکر کو اپنا فیصلہ30 دن کی مدت کے اندر سنانا ضروری تھا جو 18فروری2017کو پوری ہو رہی ہے لہذا، سپیکر نے ریفرنس پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، تمام فریقین کو فیصلے کی نقل بھجوادی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات