نئی یونین کونسلوں کو کمپیوٹر اور دیگر آلات سے لیس کیا جائے گا،اظہر حسین چانڈیہ

جمعہ 17 فروری 2017 18:32

ڈی جی خان۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر نئی یونین کونسلوں کو کمپیوٹر اور دیگر آلات سے لیس کیا جائے گا ․ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی130یونین کونسلو ںکیلئے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں ․ ایک ماہ کے اندر آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی․ یونین کونسلوں کے دفاتر میں تاریخ پیدائش و اموات ، نکاح ، طلاق سمیت دیگر اندراج کو نادرا کے ساتھ آن لائن منسلک کیا جائے گا․ یہ بات ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد اظہر حسین چانڈیہ نے ڈویژن بھر کے متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہوںنے کہاکہ نئے نظام کے تحت یونین کونسلو ںمیں تمام اندراج کمپیوٹرائزڈ کیاجائے گا․ انہوں نے بتایاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کی 60،ر اجن پور کی 39، مظفرگڑھ کی 19اور لیہ کی 12یونین کونسلوں کو کمپیوٹراور دیگر آلات دیئے جائیں گے ․اجلاس میں ریجنل آفس نادرا ملتان کے عمر خالد شیروانی کے علاوہ ڈویژن بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ ، چیف آفیسرز ، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے متعلقہ افسران موجو دتھے ۔