ملتان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،17 گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 18:28

ملتان۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی17افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابقپولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم سجاد حسین سے 115 گرام چرس، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد تنویر سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم شفقت فاروق سے 8 لیٹر شراب،پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم علی رضا سے پسٹل 30 بور ، ملزم گلزار عرف گلزاری سے ریوالور 32 بور برآمد کرکے انہیں گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے قطب پور اور پاک گیٹ کے علاقوں میں پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے وہئے ملزمان محمد شان اور ندیم کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں پتنگیں اورڈور برآمد کرلیں۔دریں اثناء ملتان پولیس نی10اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سی3کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ07ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران135نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیاجبکہ ایکسائزآفس ملتان میں440نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی131موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :