مقبوضہ کشمیر، فریڈم پارٹی کی شبیر احمد شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

پی ڈی پی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، عبداللہ طاری

جمعہ 17 فروری 2017 18:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک یڈم پارٹی نے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ انہیں سیاسی انتقا م کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد عبداللہ طاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے جو مذہبی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے۔

محمد عبداللہ طاری نے شبیر احمد شاہ کی نظر بندی سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2011 سے اب تک مجموطی طو ر پر وہ 41ماہ نظر بند رکھے گئے اور اس دوران انہیں235 بارجمعہ اور12 بار عیدکی نمازیں ادا کرنے سے روکا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی کٹھ پتلی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے تمام ریکارڑ توڑ دیے ہیں اور اس نے مقبوضہ علاقے کو عملاًً ایک بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے ۔

محمد عبداللہ طاری نے حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور محمد اشرف صحرائی کی مسلسل نظر بندی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت سے متعلق بھارت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے دعوے صرف ایک ڈھکوسلہ ہیں۔ انہوں نے شوپیاں، کولگام ، اسلام آباد اور چناب ویلی سے پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر کالے قانون پبلک سفیٹی ایکٹ کے اطلاق کی بھی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :