حکومت نے ایدھی فانڈیشن کے تحت چین سے منگوائی گئی 30ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضا کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:26

حکومت نے ایدھی فانڈیشن کے تحت چین سے منگوائی گئی 30ایمبولینسز پر ٹیکس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) حکومت نے ایدھی فانڈیشن کے تحت چین سے منگوائی گئی 30ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضا کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فانڈیشن کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور حکومت نے بھی سماجی رہنما کی وفات کے بعد سے ان کے فلاحی ادارے سے آنکھیں پھیر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ایدھی فانڈیشن کے مطابق ملک کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گزشتہ چند ہی ماہ میں شاہ نورانی اور سانحہ گڈانی میں ایمبولینسز کی شدید کمی محسوس کی گئی جس کے بعد نئی ایمبولینسز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب چین سے 30 نئی ایمبولینسز منگوائی گئیں ہیں تاہم حکومت نے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد پہلی بار نئی ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ ایدھی فانڈیشن کے فلاحی کاموں کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے اور ملک میں فری ایمبولینس سروس بھی ایدھی فانڈیشن نے ہی متعارف کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :